تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:19

بینظیر قتل کیس کی سماعت 17ستمبر تک ملتوی

اے آر وائی - اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کےجج شاہد رفیق نے بینظیر قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی سترہ ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔



سماعت کے موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز کے نئے وکیل نے وکالت نامہ پیش کیا۔ انھوں نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے تک ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی کو ملتوی کردیا جائے۔



جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاق کے وکیل چوہدری اظہر نے کہا کہ امریکی صحافی مارک سیگل کو نہ تو بطور گواہ مقدمے کے چالان میں شامل کیا گیا نہ ہی عدالت کو آگاہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صحافی کا معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے۔ ریکارڈ آنے کے بعد چالان میں شامل کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.