11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:52
نائن الیون پر جو بھی کیا، پاکستان کیلئے کیا،پرویزمشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نائن الیون کے وقت انہوں نے جو بھی کیا، سب سے پہلے پاکستان کی بنیاد پر کیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام کیو اینڈ اے میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کہنا تھا کہ نائن الیون حملے کے بعد کولن پاؤل کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکا کیلئےلڑ رہے ہیں یہ کہنا درست نہیں۔
پرویزمشرف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد القاعدہ پاکستان میں آگئی۔ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن ٹھیک تھا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے میں وقت درکارہے۔ افغانستان میں ڈپلومیٹک مشن کھولاجائے۔ان کے مطابق طالبان کو پاکستان نے سپورٹ دی۔ پاکستان میں طالبان کی سوچ نہیں چاہتےتھے۔ پرویزمشرف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔