11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:44
ذوالفقار مرزا کو جھوٹانہیں کہونگا،پیر مظہر الحق
اے آر وائی - پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے کہاکہ وہ ذوالفقار مرزا کو جھوٹا نہیں کہیں گے۔لندن میں انکی اور ذوالفقار مرزا کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات ہوئی تھی لیکن کچھ ملاقاتوں کی تفصیلات منظر عام پر لانا مناسب نہیں ۔
یہ بات انھوں نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ جو سمجھتا ہے کہ اس کی بات پر یقین نہیں کیا جائے گا وہی قرآن اٹھاتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر الطاف حسین سے میری پہلے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن کا مقصد دونوں جماعتوں کے دوران رابطوں کا فروغ تھا ۔