11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شروع ہوں گے
اے آر وائی - قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے شروع ہو رہے ہیں قومی اسمبلی کا یہ چونتیسواں سیشن ہو گا ۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی سمیت کراچی کی صورت حال اور دیگر اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔
اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔سینیٹ کایہ 73واں اجلاس ہو گا جو دوہفتے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے دوران وقفہ سوالات کے علاوہ اہم قومی امور پر بحث کرائی جائے گی ۔