تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

متحدہ کودہشتگردقراردینے کا مطالبہ ہرپاکستانی کا ہے،اے این پی

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بیان پرردعمل میں کہا ہے ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ اے این پی کا نہیں بلکہ پاکستان سے محبت رکھنے والے ہر شخص کا ہے۔



ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ صدر شاہی سید کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس نے ایم کیو ایم کے تمام جھوٹ کا پردہ چاک کردیا تھا اے این پی نے ہمیشہ ردعمل میں الزامات کا جواب دیا ہے۔ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہونے کیلئے بے گناہوں کے قتل پر سیاست کر رہی ہے، عوام ایم کیو ایم کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔۔ایم کیو ایم اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کے بجائے ہر چمکتی چیز کے پیچھے کاٹنے کے لئے دوڑ جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.