11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:10
لندن: ایم کیو ایم کے وفد نے اسپتال میں صدرزرداری کی عیادت کی
اے آر وائی - لندن کے اسپتال میں ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے وفد نے صدر زرداری کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔
صدر آصف علی زرداری طبی معائنے کے لیئے لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاچ ہیں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی کے مطابق لندن میں صدر زرداری کا معمول کا طبی معائنہ ہوا، جس کے دوران اینجیو گرافی کے علاوہ دیگر ٹیسٹ بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے صدر زرداری کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔