11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:0
امریکہ اگلے سال تباہ ہو جائے گا،منور حسن کی پیشنگوئی
اے آر وائی - نائین الیون حملوں کو دس سا ل مکمل ہونے پر جماعت اسلامی نے ملک بھرمیں امریکا کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں ، سید منور حسن نے پیشگوئی کی کہ امریکہ اگلے سال تباہ ہو جائے گا۔
سید منور حسن نے لاہورکی مسجد شہداکے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کی سازش امریکیوں اور یہودیوں کی تھی،ڈرون حملوں میں لاشیں ٹکڑے ٹکڑے ہونگی تو اس کا ردعمل فطری ہے۔۔۔ کراچی میں ریلی کی قیادت محمد حسن محنتی نے کی ،شرکا نے گرومندر سے مزارقائد تک مارچ کیا اور گو امریکہ گو کے نعرے لگائے ۔
کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم کی زیر قیادت مظاہرہ کیا گیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد کی صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان سمیت مسلم ممالک کا ہوا ہے ۔ فیصل آباد میں ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی شرکا سے لیاقت بلوچ خطاب کیا۔