تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:42

اگلے سال وطن واپس آؤں گا، پرویز مشرف

اے آر وائی - سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک بچانے کے لیے دوسیاسی جماعتوں کے اسٹیس کو کو ختم کرنا ہو گا کوئی مجھے ڈرانے کی کوشش نہ کرے موت سے نہیں ڈرتا ملک وقوم کی خاطر موت سے کھیل کر آئندہ سال وطن واپس آؤں گا۔



لاہور میں پاسدار یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غریب مر رہے ہیں لیکن کسی کو احساس نہیں کراچی میں سندھی ، بلوچی ، پختونوں ، پنجابیوں اور اردو بولنے والوں کو لڑانے والے ہاتھ کو نہ رکا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا ، پرویز مشرف نے کہا کہ آج ملک میں کریشن اور لوٹ مار کی ریس لگی ہوئی ہے وہ خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ پاکستان کا ناجائزایک پیسہ بھی ان پر اور انکے خاندان پر حرام ہے۔



انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں دو ہزار نو سو میگا واٹ بجلی پیدا کی آج اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہر الزام ان پر لگادیا جاتا ہے یہ نااہل تو ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پاسکتے پنجاب کے وزیر اعلی نے ساری وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں عوام کا اللہ حافظ پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف دور میں خزانہ خالی تھا ملک چلانے کے لیے انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی بھیک مانگنا پڑی لیکن انہوں نے دو سال میں ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔



انہوں نے کہا کہ ملک وقوم چاروں طرف سے مسائل میں گھر چکی ہے لیکن انہیں خدا پر یقین ہے کہ یہ قوم دوبارہ اٹھے گی لیکن اس کے لیے دعا کے ساتھ محنت بھی کرنا ہوگی کنونشن سے بیرسٹرمحمد علی سیف ،فود چوہدری اجلال زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.