12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:53
کراچی:عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں چھاپہ، متعدد افراد زیرحراست
اے آر وائی - کراچی میں عزیزآباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ ما کر چند افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مسکن چورنگی کے قریب واقع ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔