تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:52

لاہور ہائی کورٹ:گردہ اسکینڈل کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے گردہ سکینڈل کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اور ایم ایس سروسز اسپتال کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر طلب کرلیا ہے۔



عدالتی سماعت کے دوران گردہ سکینڈل کیس کے ملزم عبداللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آسٹریلیا سے اپنا گردہ تبدیل کرانے آیا مگر پولیس نے اس بھی گرفتار کرلیا۔ فاضل عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجود سنٹرل جیل لاہور کے سپریٹنڈنٹ اور ایم ایس سروسز اسپتال کو ریکارڈ پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.