تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:11

سندھ میں بارش سے205افراد جاں بحق، چیئرمین این ڈی ایم اے

اے آر وائی - چیئرمین این ڈی ایم ڈاکٹر ظفر قادر نےکہا ہےکہ سندھ میں بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔



اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے دوران دو سو پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے پچاس لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ ستر لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔



اس موقع پر چین کے سفیر نے سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار امریکی ڈالر کا امدادی چیک حوالے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ چین سیلاب متاثرین کیلئے سینتالیس لاکھ کی امدادی اشیاء بھی فراہم کرے گا۔سفارتخانے کے ملازمین نے بھی چھ لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.