تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:29

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مزید فوجی دستے پہنچ گئے

اے آر وائی - پاک فوج کی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جنوبی سندھ کے علاقوں لاڑ ، تھر اور نارو میں تازہ دم فوجی دستے مزید سامان اور آلات کے ساتھ پہنچا دیئے ہیں جہاں وہ متاثرین سیلاب کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے سمیت طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں ، اس مد میں کشیوں ، گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔



کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام نے جی او سی میجر جنرل انور علی حیدر کے ہمراہ خوشکئی ، پنگریو ، شادی تاج اور بدین کے دیگر علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا ، انہوں پاک فوج کے جوانوں کی متاثرین کی امداد کے لئے کوششوں کو سراہا، پاک فوج اب تک ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو ان کے مویشیوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.