12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:20
کور کمانڈر ملتان نے ضرب حدید نامی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا
اے آر وائی - کور کمانڈر ملتان لیفٹنٹ جنرل شفقات احمد نے نواحی علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی مشقیں کا جائزہ لیا ، یہ مشقیں کے ایکسرسائز کے علاقے میں فرنٹیئر فورس ریجمنٹ کی جانب سے ضرب حدید کے عنوان سے کی جاری ہیں ، جن میں انسداد دہشت گردی کے پہلو پر خصوصی تربیت دی گئی ہے ، کور کمانڈر ملتان لیفٹنٹ جنرل شفقات احمد نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔