تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:43

کراچی:48ٹارگٹ کلرزاور21بھتہ خوروں سمیت 1478 ملزمان گرفتار

اے آر وائی - ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا نے کہا ہے کہ 18 اگست سے اب تک دو ہزار چھاپہ مار کارروائیوں میں 1478 افراد گرفتار کئے۔ جن میں 48 ٹارگٹ کلرز اور 21 بھتہ خور شامل ہیں، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔



کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اگست کے بعد حکمت عملی میں تبدیلی لائے ہیں، جس کے نتیجہ میں اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ صرف دس اور گیارہ ستمبر کے درمیان پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں بارہ ٹارگٹ کلرز اور نوے جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔



انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس بعض مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔جبکہ پولیس کو سی آئی ڈی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اس موقع پر پکڑا جانے والا اسلحہ بھی میڈیا نمائندوں کو دکھایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.