تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:11

وزیراعظم گیلانی کی ایرانی صدر سے ملاقات،دوطرفہ امورپرگفتگو

اے آر وائی - وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے ایرانی صدر سے ملاقات میں کہا ہےکہ افغانستان اپنے مسائل کا اندرونی حل نکالے۔ تہران میں ایرانی صدر احمدی نژاد کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم گیلانی کاکہناتھاکہ پاکستان اور ایران کو اپنے وسائل انتہا پسندی اور دہشت گردی کےخلاف مشترکہ طورپراستعمال کرناہوں گے۔



ایرانی صدر نےکہاکہ وہ پاکستانی بھائیوں سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اگرپاکستان،ایران اور افغانستان خطے کی سلامتی اور امن کیلئے مشترکہ کوششیں کریں تو بیرونی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے۔دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.