تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:31

پشاور:نجی اسکول وین پر فائرنگ ،4طلبہ سمیت 5افراد جاں بحق

اے آر وائی - پشاور میں متنی بائی پاس کےقریب نجی اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارطلبہ اوربس ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔



ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق نامعلوم افراد نے کلاشنکوفوں سے اسکول وین پردونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں سمیت پندرہ افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔حملے میں زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر نے بتایاکہ وین میں چالیس بچے سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.