تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:34

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اے آر وائی - ملک بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ پنجاب میں انیس جانیں جانے کے بعد صوبائی حکومت نے جنگی اقدامات کرتے ہوئے لاہور کے تعلیمی ادارے دس روز کیلئے بند کردیئے ہیں۔ اسکولوں کالجوں میں اسپرے کرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کاسامناہے۔



پنجاب حکومت کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کےلئے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دس روز کےلئے بند رہینگے۔اسکولزاور کالجز میں ڈینگی سے بچاو کےلئے اسپرے بھی کرایاجائیگا۔ پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔



ینگ ڈاکٹرز او پی ڈی میں مریضوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔ مریضوں کو دھکے مار کراسپتالوں سے نکالاجارہاہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر ابوبکر گوندل کاکہناہے کہ ڈاکٹرز پرتشدد کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا۔جنرل اسپتال میں ایک ڈاکٹر پر پولیس نے بدترین تشدد کیاتھا۔ جس کے خلاف ڈاکٹرنے ہڑتال کی ہے۔



ملتان میں بھی ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ ملتان میں ڈینگی کے پینتیس کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں ڈینگی کے ساٹھ کیسزسامنے آئے ہیں۔ پشاور میں سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے دس مریض زیر علاج ہیں سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دوسو سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے تیس کا تعلق کراچی سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.