13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:12
کورکمانڈر کراچی کاسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
اے آر وائی - کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیرالاسلام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے ایل بی او ڈی سے ملحقہ دیہات پنگریو اور کھوسکی کا دورہ کیا۔
سیلاب متاثرین کے لئے پاک افواج کی جانب سے لگائے گئے طبی اور امدادی کیمپوں میں موجود متاثرین کے مسائل معلوم کئے جبکہ انہوں نے امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر جی او سی حیدرآباد میجر جنرل انور علی حیدر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ امدادی کاموں کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید تازہ دم دستے بھیجے گئے ہیں۔