تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:35

سندھ:متاثرین کی تعداد53لاکھ سے تجاوز

اے آر وائی - سندھ میں جاری بارش کے متاثرین کی تعداد تریپن لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اور دو سو بیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ ہے،جن میں چھپن خواتین اور چونتیس بچے بھی شامل ہیں۔ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد226تک جاپہنچی یے جن میں59خواتین اور 34بچے بھی شامل ہیں۔



لاڑکانہ ،بدین ، ٹنڈو محمد خان ، نواب شاہ ، میرپورخاص ،مٹیاری ، جامشورو اور ٹنڈو الہ یار میں مسلسل بارشوں سےمختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔اور نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ شکار پور کے چاروں تعلقوں گڑھی یاسین،خانپور،لکھی غلام شاہ اور شکارپور میں طوفانی بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہوگیا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،سیلابی صورتحال سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



سکھرمیں وقفے وقفے سےبارش جاری ہے، مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی یلغار ہوگئی ہے،بدین میں بارشوں کی وجہ سےمتاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہےسڑکیں زیر آب آنے سے بدین کا رابطہ دیگرشہروں سے تاحال منقطع ہے۔نوابشاہ کے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، ٹنڈو محمد خان کے علاقے سعید پور میں بارش کے باعث آلودہ پانی پینے سے تین بچیاں اور ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔



میرپور خاص کے بعض علاقے دریا کا منظر پیش کررہے ہیں کئی مقامات پر مکانوں کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔نوشہروفیروز میں مورو کے قریب مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔سانگھڑ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ مٹیاری، جامشورو اور ٹنڈو الہ یار میں بھی سیلابی ریلوں کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مٹیاری میں بارش کے بعد کچے مکانات گرگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.