تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:29

عسکری قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

اے آر وائی - چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی سربراہی میں عسکری قیادت کا اعلٰی سطحی اجلاس ہوا۔



جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ میں ہونے والے اس اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان ، سیکریٹری دفاع ، سیکریٹری دفاعی پیداوار ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن اور دیگر اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔



اجلاس میں ملک سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی سیکیورٹی اور دیگر درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سرحدی

صورتحال بھی زیر غور آئی اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور مستعدی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک امریکا دفاعی اور فوجی تعلقات ، تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن پر تفصیلی غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.