13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
ڈینگی مریضوں کے علاج کیلیے بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں،شہباز
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔
لاہور سروسز ہسپتال کے دورے کے موقعہ پر وزیر اعلی نے ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے اضافی بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی نے سروسز ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔