تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:34

ایبٹ آباد کمیشن،اراکین نےامریکی سیلز کی آمد کے روٹ کا جائزہ

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کے حوالے سے تشکیل دیئے جانے والے کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اراکین کے ساتھ علاقے کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اورآزادانہ بیان قلمبند کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔



ایبٹ آباد کمیشن کےاراکین نے ہیلی کاپٹر میں امریکی سیلز کی آمد کے روٹ کا جائزہ لیااور تباہ ہونے والےہیلی کاپٹر کے مقام کا بھی معائنہ کیا۔ کمیشن نے علاقے کے سول افسران اور امریکی ہیلی کاپٹر کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد کے انٹرویوز کیے۔ کمیشن کے ارکان کو تربیلا کی بیس کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے عمائدین پرزور دیا کہ وہ بلاخوف اپنے بیانات قلمبند کرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.