15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:24
لوئردیردھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18ہو گئیں
اے آر وائی - لوئر دیر کے علاقہ جندول سب ڈویژن میں نماز جنازہ کے اجتماع میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور جندول سب ڈویژن کے علاقہ صد برکلے (شینہ) میں نماز جنازہ کے اجتماع کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمر باغ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کیا جارہا ہے۔
دھماکا ایک مقامی رہنما کے جنازہ میں ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر کے میدان سب ڈویژن میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد شیر خان شہید اور ان کے چار ساتھی زخمی ہوگئے۔