17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں31ہوگئیں،پانچ ہزار متاثر
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار 510 تک جا پہنچی۔ لاہور میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 31 تک جاپہنچی ہے۔ سری لنکا سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈینگی پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور سروسز اسپتال سے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے مختلف سیمپلز لینے کے بعد ان پر تحقیق کی جائے گی۔
ڈینگی وائرس پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرتا جا رہاہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار میں مبتلا افرادکی تعداد اور ان کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔