17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7
استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،رحمن ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہےکہ استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں ۔ استعفی نالائق لوگ دیتے ہیں۔ بشیر قریشی کو اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتارکیا گیا ۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پارٹی یا عدالت نے ذوالفقار مرزا کے بیانات سے متعلق پوچھیں گے توجواب ضرور دونگا۔ بشیر قریشی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جسقم رہنما کو اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتارکیا گیا۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرح ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنائینگے ۔