تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

تربت جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی

اے آر وائی - شارجہ سے تربت جانے والی پی آئی اے کی پرواز کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے حادثہ سے بال بال بچ گئی، پرواز پی کے 194 ٹیک آف پوائنٹ پر اچانک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا، پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگادیئے.



پی آئی اے ترجمان کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث طیارے کو واپس شارجہ ایئرپورٹ بلا لیا گیا تاہم طیارے کی خرابی دور ہونے کے بعد پرواز کو تربت کے لئے روانہ کردیا جائے گا. طیارے میں بتیس سے زائد مسافر سوار تھے۔



دوسری جانب دوحا سے کراچی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔ سو سے زائد مسافر لاؤنج میں بے یارو مددگار پڑے رہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی رہنمائی نہیں کی گئی جس کے باعث مسافروں نے سخت احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہوٹل کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاسکی،



کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 پرواز میں فنی خرابی کے باعث نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ پرواز کو اسلام آباد سے 701 ہوکر لندن روانہ ہونا تھا تاہم اس کی روانگی میں بھی آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.