تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8

دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کی وارننگ

اے آر وائی - دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔



چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، اور قادر آباد میں درمیانے سے اونچے درجے سیلاب کا ریلا گزرے گا۔ سیلابی ریلا رات 8 بجے سے کل دوپہر 4 بجے تک گزرنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرالوجسٹس کے مطابق بجوات سیکٹر اور مرالہ ڈاؤن سٹریم میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں، حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا رات 9 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان گزرے گا۔



چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کے مطابق ہیڈ رسول سے اوپر اور نیچے کے علاقہ زیر آب آسکتے ہیں۔ اور سیلابی ریلا ایک لاکھ بیس ہزار سے ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک کے درمیان ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب خالد شیردل نے برسات کے پیش نظر تمام متعلقہ ڈی سی اوز کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کردیا ہے۔ خالد شیردل کی جانب سے دریائے جہلم اور چناب کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.