تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

اے آر وائی - بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہد رفیق کے تبدیل ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چوبیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔



بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے فرد جرم کی کارروائی کو عدالت میں چیلینج کر رکھا ہے اور دونوں پولیس افسران کی مقدمے سے بری ہونے کی درخواست بھی عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔



جبکہ سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور جائیداد ضبط کیئے جانے کے عدالتی حکم کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.