21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:52
دہشتگرد کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزورنہیں کرسکتیں،وزیراعظم
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بز دلانہ کاروائیاں دہشت گردوں کے خاتمے کے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سابق افغان صدر بر ہان الدین ربانی کے قتل ،مستونگ فائرنگ اور کراچی دھماکے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی قیادت یا تو ماری جا چکی ہے یا گرفتار ہے، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں حکومتی عملداری قائم کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کیا۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے بھی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔