23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:11
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کی نیویارک میں مصروفیات جاری
اے آر وائی - وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انتہائی سرگرمی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔ اس دوران ان کی اہم فورمز میں شرکت اور مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں ۔
حنا ربانی کھر کی مصر، کینیڈا، آئس لینڈ اور بحرین کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں طےہیں جبکہ وہ مختلف فورمز میں بھی شرکت کریں گی۔ وہ اوآئی سی وزراء خارجہ کی سالانہ کوآرڈینیشن میٹنگ میں شرکت کریں گی جبکہ اطالوی مشن میں یو ایف سی ورکنگ بریک فاسٹ میں بھی شریک ہوں گی۔
اس کے علاوہ ہنڈراس،مارشل آئی لینڈز اور اینڈورا کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو کی طرف سے دئے جانے والے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گی۔