23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:21
چین نے سیلاب متاثرین کے لئے تین ہزار خیمے بھیج دیئے
اے آر وائی - چین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لئے چار طیاروں میں تین ہزار خمیے کراچی لائے گئے۔ چین کے قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، چین کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کے لئے امداد کے پہلے حصے میں خیمے بھیجے جارہے ہیں، جبکہ دیگر امداد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سات ہزار خمیے سیلاب متاثرین کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ جس میں سے تین ہزار خیمے رات گئے پہنچے ہیں، جبکہ دیگر آج رات تک کراچی پہنچادیے جائینگے۔