تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

لاہور: ڈینگی کے پھیلاؤ کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے خلاف درخواست کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اور کمیٹی کے سربراہ آفتاب سلطان کو طلب کرلیا۔



چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت میں سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے بیان دیا کہ گزشتہ برس ناقص اسپرے کی وجہ سے ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرگیا۔ وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد ڈینگی کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے اور دس سال تک اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔



عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا پر ریمارکس دئیے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کے مقدمے درج نہیں کئے جاسکتے۔ اگر ایسا ہوا تو جس کا مریض جاں بحق ہوگا وہ ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاشرے کو اچھے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ پہلے ہی ملک سے ڈاکٹر بھاگ رہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، افراتفری پھیلانا نہیں۔ عدالت نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر فریقین کو 7 اکتوبر کے لئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.