23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:3
حقانی نیٹ ورک کی مدد کا امریکی الزام بے بنیاد ہے ، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی مدد کا امریکی الزام بےبنیاد ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
اے آروائی نیوز کے بیورو چیف ایس ایم شکیل کو خصوصی انٹرویو میں کراچی کے حالات پر انھوں نے کہا کہ اب تک 75 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرکے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔کالعدم تنظیمیں بھیس بدل کر مختلف تنظیموں میں کام کررہی ہیں۔