23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:44
سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، فردوس عاشق اعوان
اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے، میڈیا عالمی برادری کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرے۔
سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ کسی بھی آفت سے نمٹنے میں وقت لگتا ہے۔ میڈیا عالمی برادری کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے میڈیا کو سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات فراہم کرتا ہے اور میڈیا کو سیلاب متاثرین کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب سے زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا، غیر سرکاری تنظمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے سانگھڑ میں شدید بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں سامان بھی تقسیم کیا۔