تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:20

پاکستان پر حملہ امریکہ کیلئے نقصان دہ ہوگا،عبداللہ ہارون

اے آر وائی - اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرعبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے سے پہلے امریکا کو ویتنام یاد رکھنا چاہیئے، امید ہے کہ امریکا ایسا ایڈوینچر نہیں کرے گا۔



بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان پرالزامات کا سلسلہ بند کیا جائے پاکستان پرامریکی حملہ نقصان دہ ہوگا۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ آج امریکا پاکستان کی نسبت بھارت کے زیادہ قریب ہے تاہم کوئی بھی امریکا کا مستقل دوست یا دشمن نہیں رہا۔ انھوں نے امریکہ پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.