24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:54
ڈی آئی خان:نیٹو کو سپلائی کرنے والے کنٹینر کا داخلہ بند
اے آر وائی - نیٹو کو سپلائی کرنے والے کنٹینر کا داخلہ ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے پشاور اور پھر افغانستان جانے سے روک دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو کو سپلائی کرنے والے ان کنٹینر کے روٹ پر مٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان شامل نہیں ہے بلکہ ان کنٹینر کا روٹ پنجاب سے ڈائریکٹ پشاور تک رکھا گیا ہے۔ لیکن کنٹینر ز کے ڈارئیوز شارٹ کٹ ہونے کی وجہ سے یہ روٹ استعمال کر رہے تھے ضلعی پولیس انتظامیہ نے نیٹو کنٹینر کو کسی ممکنہ خطر ے سے محفوظ رکھنے اور تخریبی کاروائی کے خدشہ کے پیش نظر اپنے مقرر روٹس پر چلنے کی ہدایت کی ہے۔