24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21
کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں15 ہزار کیوسک اضافہ
اے آر وائی - دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پرپانی میں گذشتہ روز کے مقابلے میں پندرہ ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کی شام چھ بجے ریکارڈ ہونے والی سطح کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کا اپ اسٹریم بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار پانچ سو تیراسی کیوسک ریکارڈ ہوا، سکھر بیراج کے مقام پر اپ اسٹریم دو لاکھ دو ہزار ستر کیوسک تھا ۔محکمہ آبپاشی سندھ کے فلڈ سینٹر کے مطابق بیس گھنٹوں کے دوران کوٹری کے مقام پر پندرہ ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔