تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:47

حقانی گروپ سے رابطوں کا مقصد اس کی سرپرستی نہیں

اے آر وائی - امریکہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کی سرپرستی کا الزام مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ رابطوں کا مقصد سرپرستی نہیں بلکہ مثبت نتائج لینا ہے۔



پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس ائی کے رابطے میں ہے مگر یہ رابطے مثبت نتائج کے حصول کیلئے ہیں کسی اتحادی کیخلاف اکسانے کیلئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹیلیجنس ایجنسیاں مخالفین سے رابطے رکھتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ دیگر ممالک بھی رابطے میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.