تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:36

پاک امریکا کشیدگی،گیلانی کے سیاسی قائدین سے رابطے

اے آر وائی - پاک امریکا کشیدگی پر وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے سیاسی قائدین سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ کل جماعتی کانفرنس آئندہ ہفتے ہو گی جس میں مسلح افواج کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم نے امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو فوری واپس بلا لیا ہے۔



وزیراعظم گیلانی نےمیاں نواز شریف، چوہدری شجاعت، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، آفتاب احمد شیرپاؤ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جمیعت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے سربراہ مولانا انس نورانی، اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما سلیم سیف اللہ کو ٹیلی فون کیا۔



وزیر اعظم نے سیاسی رہنماؤں سے موجودہ ملکی صورتحال، پاک امریکہ کشیدگی خصوصا امریکی بیانات کے حوالے سےپیداشدہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے قومی رہنماؤں سےملک کو درپیش صورتحال پر بات چیت کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ اور انہیں سیاسی رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا۔ آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان آل پارٹیز کانفرنس میں بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم نے امریکا کے دورے پر موجود وزیر کارجہ حنا ربانی کھر کو فوری واپس بلا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.