26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:27
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبا ل لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ نامزد
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبا ل کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔ انھوں نےبتایاکہ لاپتہ افراد کے ورثاء کو معاوضہ دینے کےلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
عدالت نے آٹھ لاپتہ افراد کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ بھی مسترد کردی ہے ۔ عدالت نے رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں آمنہ مسعود جنجوہ نے اپنے خاوند مسعود جنجوہ سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ان کے خاوند خفیہ ادروں کی تحویل میں تھے۔