26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:5
امریکی سفارتکاروں کی چوہدری نثار اور ظفر الحق سے ملاقاتیں
اے آر وائی - وزیراعظم گیلانی کی آل پارٹیز کانفرنس کے مقابلے میں امریکی سفارتکاروں نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔ سفارتکاروں نے چوہدری نثار اور راجہ ظفر الحق سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ دیگر سیاستدانوں سے بھی ملیں گے۔
امریکی سفارتخانےکے پولیٹیکل قونصلر جاناتھن کور نے چوہدری نثار علی خان اور ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر نکول نےراجہ ظفرالحق سے ملاقاتیں کیں جس میں نوازشریف کےلئے خصوصی پیغام دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا چاہتا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن کو حکومت سے الگ کیا جائے۔ امریکی سفارتکار دیگر سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے تاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں امریکہ مخالفت کے پہلو کو کم کیا جاسکے۔