تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:49

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے بھارتی ہم منصب کرشنا کی ملاقات

اے آر وائی - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا نے نیویارک میں ملاقات کی ہے بھارتی ایچلی ہردیپ سنگھ کا کہناہے کہ ملاقات غیر رسمی تھی۔



بھارتی ٹی وی کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ایک استقبالیہ میں ہوئی۔ اقوام متحدہ میں بھارتی ایلچی ہردیپ سنگھ کے مطابق دونوں وزرا خارجہ میں غیر رسمی ملاقات سماجی روابط بڑھانے کا حصہ تھی۔ ہردیپ اس سے پہلے حنا ربانی کھر اور ایس ایم کرشنا میں مختصر ملاقات کے ذکر کرچکے تھے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرینگی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.