27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:56
شمالی وزیرستان:تحصیل میرعلی میں دوقبائل میں کشیدگی
اے آر وائی - شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی بازار میں دو قبائل زمین کے تنازع پر کشید گی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
دونوں قبائل مورچہ زن ہیں اور میر علی بازار میں دکانیں بند ہیں۔ پولیٹکل حکام قبائلی عمائدین کےجرگہ اورمقامی طالبان کامشترکہ جرگہ جاری ہے۔پولیٹیکل حکام نےاے آروائی نیوزکوبتایا کہ حرمز اور موسکی قبائل نے معاملہ حل کرنے کےلئےپانچ دن کی مہلت دی ہے۔