تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:23

آفاق احمد کی نظربندی افسوسناک ہے،ذوالفقار مرزا

اے آر وائی - سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی ایم پی او کے تحت نظر بندی افسوسناک ہے اعلیٰ عدلیہ اس کا نوٹس لے۔ اپنے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اور بھی بہت سے لوگ نقص امن کیلئے خطرہ ہیں انہیں کیوں نہیں نظر بند کیا جاتا ۔ آفاق احمد نے طویل عرصے تک جیل کاٹی اب ضمانت ہونے کے بعد ان پر نظر بندی انصاف کے منافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.