تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:9

سپریم کورٹ: ویج بورڈایوارڈ اخبارمالکان کی اپیل پرفیصلہ محفوظ

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل بینچ نے صحافیوں کے لئے ویج بورڈ ایوارڈپر عملدرآمد کے حوالے سے اخبار مالکان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔



چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا اخبارات میں کام کرنے والے صحافی ہوں یاعام کارکن قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ اخباری مالکان اپنے طور پر جو بھی فیصلہ کریں اس سے عدالت کو کوئی سروکار نہیں۔ عدالت اس کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہی دے گی چیف جسٹس نے پی ایف یو جے کے صدرر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اس بات کا اب یقین ہوجا نا چاہئے کہ اب اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہی چلے گی۔



اے پی این ایس کی جانب سے عبدالحفیظ پیر زادہ کا موقف تھا کہ ویج بورڈ کا قیام آئین کے مطابق نہیں تھا اور ویج بورڈ کے سربراہ نے مالکان کا موقف سنے بغر یکطرفہ فیصلہ دیا۔ صحافی اور غیر صحافی ملازمین میں فرق ہوتا ہے۔ مالکان صحافیوں کو یہ ایوارڈ دینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے وہ یکم اکتوبر کے اجلاس میں کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.