1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:40
کانگو وائرس بلوچستان میں داخل،ریڈ وارننگ جاری
اے آر وائی - کانگو وائرس بلوچستان میں داخل ہوگیا صوبے کے تمام سرحدی اضلاع کو ریڈ وارننگ جاری کردی گئی اور سرحدی پوائنٹس پر عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد اسلم بلوچ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے کانگو وائرس بلوچستان میں داخل ہورہا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان نے افغانستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے اور سرحدی اضلاع کو وارننگ جاری کردی گئی ہے تاکہ کانگو وائرس نہ پھیل سکے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو صوبے میں جانوروں کے داخلے پر پابندی لگادی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کے دو کیسسز سامنے آئے ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔