1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:26
قومی ایئرلائن:طیاروں کی کمی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر
اے آر وائی - قومی ائرلائن کے حج آپریشن کی وجہ سے طیاروں کی کمی کے باعث اندرون وبیرون ملک جانے والے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثرچھ پروازوں کو منسوخ اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہی جبکہ پروازوں کے مرج کرنے کا سلسلہ جاری رہنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو305کے بجائے 309کے ساتھ لاہور، اسلام آباداور کراچی آپریٹ کی گئی جبکہ309کے مسافروں کو اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 319پر ایڈجسٹ کیا جائیگا۔
کراچی سے دبئی جانے والی دو پروازیں طیارہ نہ ہونے کے باعث منسوخ کی گئی کراچی سے بہاولپور اور ملتان جانے والی پرواز بھی طیارے کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کرنا پڑی۔ کوئٹہ جانے والی پرواز بھی طیارے کی کمی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ اسلام آبا دسے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اسلام آبا د سے لندن جانے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگئی جبکہ اسلام آباد سے ہی برمنگھم جانے روالی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز 340تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی دوسری جانب قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران ملک بھر سے دس پروازوں کے ذریعے تین ہزار چھ سو عازمین حج کو کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے حجاز مقدس کیلئے روانہ ہوئی۔