2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:41
امریکا سے تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں، شاہ محمود
اے آر وائی - سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور امریکا سے تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ امریکی مقاصد کے حصول میں آئی ایس آئی رکاوٹ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ دنیا پاکستان کی خدمت کا احترام کرتی ہے، امریکاعوامی دباؤ سے بچنا چاہتا ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز احمد کاکہنا تھا کہ آئی ایس آئی کا جنوبی ایشیا میں اہم کردار ہے۔ روس کیخلاف آئی ایس آئی نے جنگ لڑی تھی۔ امریکی مقاصد کے حصول میں آئی ایس آئی بڑی رکاوٹ ہے۔ خارجہ امور کے ماہر ظفر ہلالی نے کہاہے کہ دہشتگرد ہمارے خلاف ہیں، جنوبی وزیرستان میں ملک کی بہتری کیلئے آپریشن کرنا ہوگا۔