تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

ساری توجہ حج آپریشن پر، اندرون و بیرون ملک پروازیں متاثر

اے آر وائی - حج آپریشن کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کی کمی ہو گئی۔ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا۔



لاجواب سروس باکمال لوگ سروس کی حالت یہ ہے کہ چھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ درجن بھر تاخیر کا شکار رہیں اور مسافروں کو پیشگی اطلاع کے بغیر ایک طیارے سے دوسری پرواز میں سوار کرایا جاتا رہا۔



دوسری جانب قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران ملک بھر سے دس پروازوں کے ذریعے تین ہزار چھ سو عازمین حج کو کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے حجاز مقدس کیلئے روانہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.