تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:0

حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے ، نواز شریف

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی عیاشیاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور اس صورتحال میں مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔



جاری کردہ بیان میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی کرپشن نااہلی اور خودغرض پالیسوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ کراچی بندر گاہ پر گل سڑ رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حکومت بدعنوانی اور کرپشن پر قابو پا کر بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو پانچ سے چھ سو ارب روپے مہیا کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.